انسپکٹر ملک غلام حسن کو تھانہ کلورکوٹ کا انچارج لگا دیا

انسپکٹر ملک غلام حسن کو تھانہ  کلورکوٹ کا انچارج لگا دیا

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)ڈی پی او بھکر نے انسپکٹر ملک غلام حسن کو تھانہ کلورکوٹ کا انچارج لگا دیا ہے سابق ایس ایچ او ملک عامر شہزاد اعوان کو کلوز ٹو لائن کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بھکر ملک شہزاد رفیق اعوان نے تھانہ کلورکوٹ کے ایس ایچ او ملک عامر شہزاد اعوان کو کلوز ٹو لائن کردیا ہے اور انچارج داجل چیک پوسٹ انسپکٹر ملک غلام حسن کو تھانہ کلورکوٹ کا ایس ایچ او لگا دیا ہے ملک غلام حسن انسپکٹر اس سے قبل بھی تھانہ کلورکوٹ میں بطور ایڈیشنل ایس ایچ او اپنے فرائض منصبی ادا کر چکے ہیں وہ ایک تجربہ کار منجھے ہوئے پولیس افیسر ہیں۔تھانہ کلورکوٹ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ملک غلام حسن نے تھانہ کلورکوٹ پہنچ کر چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...