عامر حنیف کے والدِ کے انتقال پراظہار افسوس

عامر حنیف کے والدِ  کے انتقال پراظہار افسوس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نائب صدر پاکستان امریکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیکاگولینڈ عامر حنیف کے والدِ محترم کے انتقال پر اوور سیز نیشنل آفیشل وزیٹر سرگودھا و شاہپور جیل چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔۔

 مرحوم کی وفات سے اہلِ خانہ سمیت اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ایک شفیق اور نیک سیرت شخصیت سے محروم ہوگئی،وہ عامر حنیف اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے ، قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، جبکہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...