اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے متعدد عملی اقدامات کیے گئے ،شازیہ بانو

اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے  متعدد عملی اقدامات کیے گئے ،شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین شازیہ بانو بٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی قیادت میں صوبائی حکومت نے عوامی فلاح، معاشی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے متعدد عملی اقدامات کیے ہیں۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے ذریعے بے گھر اور کم آمدنی والے خاندانوں کو گھر بنانے کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی، آسان کاروبار کارڈ اور آسان کاروبار فنانس کے ذریعے نوجوانوں اور کاروباری طبقے کی معاونت، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو مالی سہولت، لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال حضرات کی مدد اور راشن کارڈ کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ریلیف حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا حصہ ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی توجہ صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں بلکہ دیہی آبادی، کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور کم آمدنی والے طبقات کو بھی ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی خواتین کارکنان ان فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں سے متعلق آگاہی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...