سنگل حکومت ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے کاروبار دوست پالیسیاں تشکیل دے ، طاہر یوسف

سنگل حکومت ملکی معیشت کو مستحکم  بنانے کے لیے کاروبار دوست  پالیسیاں تشکیل دے ، طاہر یوسف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما اور اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے کاروبار دوست پالیسیاں تشکیل دے اور نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے ۔۔۔

کیونکہ بے شمار معاشی چیلنجز کے باوجود پاکستان اپنی بے پناہ صلاحیت، قدرتی وسائل اور افرادی قوت کی بدولت ترقی کی بھرپور استعداد رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ آبادی پر مشتمل پاکستان صارفین کی ایک بڑی منڈی ہے ، اس کے باوجود مقامی صنعتوں کے فروغ، ملکی مصنوعات کی حوصلہ افزائی اور درآمدات کے متبادل تیار کرنے پر مطلوبہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ طاہر یوسف کا کہنا تھا کہ صنعت و تجارت کو درپیش مشکلات دور کیے بغیر پائیدار معاشی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا مشکل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...