نہری پانی چوری کر نیوالے 30 سے زائد افراد کیخلاف مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے 30 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔
تھانہ نشاط آباد کے مختلف علاقوں میں محکمہ انہار کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران 30 سے زائد افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو پانی چوری کرتے ہوئے سرکاری خزانے کے لئے نقصان کا سبب بن رہے تھے ۔ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments