حکومتی نوٹیفکیشن کے برعکس پٹرول 3 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت

حکومتی نوٹیفکیشن کے برعکس پٹرول 3 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت

حکومتی نوٹیفکیشن کے برعکس پٹرول 3 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت ایل پی جی گیس کی قیمت 600 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مہنگائی اور ناجائز منافع خوری نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دینے لگی۔ ذرائع کے مطابق متعدد پٹرول پمپ مالکان حکومتی نوٹیفکیشن کے برعکس پٹرول 3 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت کر رہے ہیں، جبکہ بعض پٹرول پمپس کے پیمانوں میں بھی مبینہ گڑبڑ کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ دوسری جانب ایل پی جی گیس کی قیمت 600 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے ، جس نے گھریلو صارفین کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، مگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کی مؤثر کارروائیاں دکھائی نہیں دے رہیں،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور من مانے نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...