کینو کی فصل کی تیاری سے باغات میں رونقیں بڑھ گئیں
سنہری پھل اور فضاؤں میں مہکتی خوشبو نے موسم کا رنگ ہی بدل دیاباغبانوں کے چہرے کھل اٹھے ، اچھی آمدن کی امیدیں وابستہ ہو گئیں سازگار آب و ہوااور زرخیز زمین نے کینو کو دنیا بھر میں منفرد شناخت دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے سرگودھا کے کینو کی فصل کی تیاری سے باغات میں رونقیں بڑھ گئیں،باغات میں کینو کی بہار، درختوں پر لدے سنہری پھل اور فضاؤں میں مہکتی خوشبو نے موسم کا رنگ ہی بدل دیا۔ کینو کی فصل تیار ہوتے ہی باغبانوں کے چہرے کھل اٹھے ، کسانوں کو محنت کا صلہ ملنے اور اچھی آمدن کی امیدیں وابستہ ہو گئیں۔ سرگودھا کی سازگار آب و ہوااور زرخیز زمین نے کینو کو دنیا بھر میں ایک منفرد شناخت دی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کا کینو نہ صرف ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے بلکہ بیرون ملک بھی اس کی بڑی مانگ ہے ،موسم تبدیل ہوتے ہی سرسبز باغات، درختوں پر لگے سنہری کینو قدرت کے حسن کا دلکش نظارہ پیش کر رہے ہیں۔ اورکینو کی فصل تیار ہونے پر کسانوں کی امیدیں بھی جوان ہو گئی ہیں۔اوروہ اپنی تیار فصل کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہیں، انہیں توقع ہے کہ پیداوار کے ساتھ ساتھ انہیں مناسب قیمت بھی ملے گی، تاکہ وہ پورا سال باغات کی دیکھ بھال، محنت اور سرمایہ کاری کا بہتر صلہ حاصل ہو سکیں،ان کا کہنا ہے کہ کینو کی فصل تیار ہونا صرف کسانوں کی خوشیوں کا پیغام ہی نہیں بلکہ اس سے وابستہ مزدوروں، تاجروں اور ایکسپورٹرزکے لیے بھی روزگار اور کاروبار کا اہم ذریعہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments