جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کے تقرر کا مرحلہ مکمل
جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کے تقرر کا مرحلہ مکمل زبیر احمد گوندل نے ضلعی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں امارت کا حلف اٹھا لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے دستور کے مطابق ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی ضلعی امیر کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہوگیا، زبیر احمد گوندل نے ضلعی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں امارت کا حلف اٹھا لیا، جبکہ مجلسِ شوریٰ کی مشاورت سے نئی ضلعی ٹیم کا اعلان بھی کیا گیا۔ حلف برداری کی تقریب میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن، امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، سابق ضلعی امیر میاں اویس قاسم سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ زبیر احمد گوندل اس سے قبل ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، مرکزی صدر جماعت اسلامی یوتھ پاکستان اور ضلعی امیر سمیت متعدد اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زبیر احمد گوندل نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ضلع سرگودھا میں دینی، دعوتی اور سیاسی میدان میں نمایاں مقام دلانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی خدمت، دینی دعوت اور سیاسی جدوجہد کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائے گی۔ اجلاس میں نئی ضلعی ٹیم کے ارکان نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ نئی ٹیم کے مطابق اختر رسول چوہدری جنرل سیکرٹری ضلع، ڈاکٹر محمد ارشد شاہد، ڈاکٹر طاہر فاروق اکبر، ڈاکٹر فضل الٰہی اعوان، عامر محمود چیمہ، یاسر علی گجر اور حافظ عدیل باسط نائب امراء ضلع مقرر ہوئے ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان، ناصر محمود گورائیہ، امجد محمود بھٹی، علی ابوبکر گجر، رانا ندیم علی، ملک بشیر اعوان ایڈووکیٹ اور ملک ظہیر الحسن سجرا نائب قیم ضلع ہوں گے ۔ ملک محمود حسین اعوان کو صدر سیاسی کمیٹی، میاں اظہار الحق تلہ کو صدر الخدمت فاؤنڈیشن، مہر محمد شفیق کو صدر یوتھ جبکہ ملک عمران حسن اعوان کو نشرواشاعت کی ذمہ داری سونپی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments