6سالہ دعا دل میں سوراخ کے باعث زندگی کی جنگ لڑ رہی
والدین چھ سال سے سرگودھا اور لاہور کے مختلف ہسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیںدعا فاطمہ چند قدم چلنے پر سانس پھولنے کے باعث معمول کی زندگی گزارنے سے محروم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) علاقے حیدرآباد ٹاؤن کی چھ سالہ دعا فاطمہ دل میں سوراخ کے باعث زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے ، چھ ماہ کی عمر میں بیماری کی تشخیص کے بعد والدین چھ سال سے سرگودھا اور لاہور کے مختلف ہسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں، مگر غربت کے باعث تاحال آپریشن نہیں ہو سکا۔ بچی کی والدہ کے مطابق صحت کارڈ بننے کے باوجود علاج کے لیے رقم دستیاب نہ ہونے پر آپریشن کی امید بھی پوری نہ ہو سکی۔ دعا فاطمہ چند قدم چلنے پر سانس پھولنے کے باعث معمول کی زندگی گزارنے سے محروم ہے ، جبکہ محنت مزدوری کرنے والا والد کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے اور خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے ۔ بے بس والدہ اپنی بیٹی کو علاج کے لیے سرگودھا پریس کلب لے آئی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیراعظم پاکستان، متعلقہ حکام اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ دعا فاطمہ کے علاج اور دل کے آپریشن کے اخراجات کا فوری بندوبست کیا جائے تاکہ معصوم بچی کو صحت مند زندگی مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments