بجلی کی تاروں کے گچھوں کو تا حال ختم نہ کیا جا سکا

 بجلی کی تاروں کے گچھوں کو تا حال ختم نہ کیا جا سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کے گنجان آباد علاقوں سے گزرنے والے بجلی کی تاروں کے گچھوں کو تا حال ختم نہ کیا جا سکا۔

 جس سے ان عمارات میں رہائش پذیر افراد کی جان و مال کو شدید خطرات لا حق ہیں فیکٹری ایریا  کوٹ فرید،کرسچین کالونی ،گولچوک سمیت متعدد بازاروں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں واپڈا کے تار مکانات کی دیواروں سے چھو رہے ہیں’ مکینوں کا کہنا ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود تا حال واپڈا کی طرف سے نہ تو ان علاقوں کا سروے مکمل کیا گیا اور نہ ہی ان تاروں کو مکانات سے دور کرنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات اٹھائے گئے بجلی کے یہ تار ہر وقت شہریوں کیلئے تلوار بن کر لٹک رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...