قاتل کے بھائی کی مدعیت میں 4افراد کے خلاف درج
شاہ پور صدر(نامہ نگار) پولیس تھانہ شاہ پورصدر نے گذشتہ روز مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نصرحیات کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی محمد امیر کی مدعیت میں کاشان ، احتشام ، عرفان اور الیاس خان کے خلاف درج کرلیا ہے ۔
شاہ پور کے نواحی قصبہ ٹھٹھی مظلم میں شادی کی تقریب میں معمولی رنجش پر دو افراد کاشان ، احتشام نے الیاس خان ولد غلام عباس کے مشورہ اور ایما ء پر کلاشنکوف سے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے ایک شخص نصر حیات کو قتل کر دیا، محمد امیر نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے گھر موجود تھا کہ اس کا بھائی نصرحیات گھر آیا اور بتایا کہ شادی کی تقریب میں کاشان اور احتشام نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی ہے ، وہ اپنے بھائی نصراور اپنے بیٹے زین کے ہمراہ گھر سے باہر کھڑا تھا کہ کاشان اور احتشام ایک کار پر سوار ہو کر آ گئے اور کاشان مسلح ریپیٹر، احتشام مسلح کلاشنکوف ، عرفان مسلح کلاشنکوف کار سے باہر نکلے اور ان پر فائرنگ شروع کر دی ، گولیاں لگنے سے نصرحیات وہیں گر گیا، ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے ، محمد امیر وغیرہ مقتول کو پرائیویٹ گاڑی پر تحصیل ہسپتال شاہ پور لے آئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments