نئے ایس ایچ او تھانہ کالاباغ پریس کلب کا دورہ
کالاباغ ( نمائندہ دنیا)نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ کالاباغ عمر سعید رانا نے کالاباغ پریس کلب کا دورہ کیا اور مقامی صحافیوں و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے ایک پروقار تعارفی ملاقات کی ایس ایچ او تھانہ کالاباغ سے ملاقات کے دوران پریس کلب کے صدر ملک عدیل حسین اعوان نے ایس ایچ او عمر سعید رانا کو تھانہ کالاباغ کا چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہا۔
اور مبارکباد پیش کی ۔تھانہ کالاباغ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او عمر سعید رانا نے پریس کلب آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان کا قیام، منشیات فروشی، چوری اور دیگر جرائم کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے صحافت معاشرے کا چوتھا ستون ہے ، اور علاقے میں امن کے قیام و ترجیحی مسائل کی نشاندہی کے لئے صحافی برادری کا کردار انتہائی اہم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments