سید محمد اکبر شاہ کاظمی کا تین روزہ عرس آج سے شروع

سید محمد اکبر شاہ کاظمی کا تین  روزہ عرس آج سے شروع

موچھ(نمائندہ دنیا)ولی کامل،پیر طریقت، حضرت دادا سید محمد اکبر شاہ کاظمی رحمتہ اللہ تعالی علیہ کا تین روزہ عرس مبارک حاجی سید محمد سعید شاہ کاظمی،سید طاہر بلال شاہ کاظمی،سید محمد مزمل حسین شاہ کاظمی و جملہ سادات برادری کے زیر اہتمام آج جمعہ سے شروع ہو رہا ہے ۔

جمعہ بعد نماز عشاء دربار پر چادر پوشی کے بعد محفل ذکر و نعت،ہفتہ نماز عشاء کے بعد جامع میانہ مسجد موچھ میں پیر سید محمد ارشد حسین شاہ کاظمی آستانہ عالیہ مواز والہ شریف کا خطاب،پیر محمد خان قادری کی دعا اور اتوار کو قرآن خوانی کے بعد سید محمد فیاض شاہ کاظمی ختم خواجگان،حافظ محمد رکن دین کی دعا کی ترکیب ہے ۔امام مسجد ھذا ماسٹر نزیر احمد عطاری ان مواقع پر نظامت کے فرائض سر انجام دیں گے ۔عرس مبارک کی ان 3 روزہ تقریبات میں انتظامیہ کی طرف سے محبان،عقیدت مندان سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...