بھیرہ: نیا الیکٹرک بائیک برانڈباضابطہ طور پر متعارف

 بھیرہ: نیا الیکٹرک بائیک  برانڈباضابطہ طور پر متعارف

بھیرہ (نامہ نگار) پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ائیر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ نے الیکٹرک موبلٹی کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے۔۔۔۔

 اپنا نیا الیکٹرک بائیک برانڈ AirV باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے جو پاکستان میں ماحول دوست اور جدید سفری سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے ائیر لنک کمیونیکیشن کے چیف ایگزیکٹو اسلم حیات پراچہ نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے 4 نومبر 2026 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے ۔اعلامیے کے مطابق AirV الیکٹرک بائیکس کی لانچنگ کمپنی کے الیکٹرک بائیک مینوفیکچرنگ منصوبے کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے ، جس کا اعلان 23 جولائی 2026 کو کیا گیا تھا ایئر وی کے نام سے متعارف کرائی جان والی الیکٹرک بائیکس کی ابتدائی لائن اپ میں چھ مختلف سیریز کے تحت 11 ماڈلز شامل ہیں، جنہیں شہری سفر کرنے والے مختلف طبقوں کی ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...