سمند والا سے لے کر وٹوانوالہ تک تمام موگے تا حکم ثانی سیل
موچھ(نمائندہ دنیا) ایکسئن محکمہ انہار میانوالی نے لفٹ اسکیم تری خیل سے نکلنے والے فیڈر راجباہ ون ایل کے ریلوے اسٹیشن سمند والا سے لے کر وٹوانوالہ تک تمام چھ موگے تا حکم ثانی سیل کر دیئے ہیں۔گندم کی بوائی کا موسم ہے ۔
کسان جانوروں کے لیے چارہ اور گندم کی بوائی کے لیے زمینوں کو وتر یعنی پانی لگا رہے ہیں۔ ایسے نازک موقع پر نہری پانی کی بندش افسوس ناک ہے ،کسان سخت پریشان ہیں۔کوئی پرسان حال نہیں،ڈی سی میانوالی سے نوٹس لینے کی گزارش ہے ۔کہ موگہ جات کھلوائے جائیں،تاکہ گندم کی بجائی بر وقت ہو سکے ۔اس وقت کسان کو پانی کی اشد ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیات و کسانوں ھدایت اللہ خان،محمد عمر خان،سید دوست علی،ملک رفیع اللہ،آفتاب خان ۔وسیم اقبال خان ۔مدثر خان،احسان اللہ خان،عصمت اللہ نیازی سمیت دیگر نے اصلاحی احوال کی خصوصی اپیل میں کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments