انٹر سکول سپورٹس ٹورنامنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
انٹر سکول سپورٹس ٹورنامنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف سپورٹس کمیٹی پر من پسند ٹیموں کو ترجیح دینے اورڈراز خفیہ طور پر ڈالنے کے الزامات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں انٹر سکول سپورٹس ٹورنامنٹ 2026 کے انعقاد کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں اور اقربا پروری کا انکشاف ہوا ہے ، سپورٹس کمیٹی پر من پسند ٹیموں کو ترجیح دینے اور مبینہ ملی بھگت سے ٹورنامنٹ کے ڈراز خفیہ طور پر ڈالنے کے الزامات ،متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق سپورٹس کمیٹی نے 2 نومبر 2026 کو سکولوں کے ٹیم انچارجز اور کوچز کو اطلاع دیے بغیر اپنی مرضی سے ڈراز تیار کر لیے ، متاثرہ سکولوں کے کھلاڑیوں اور کوچز کا موقف ہے کہ انہیں صبح ساڑھے آٹھ بجے ایک سکول کے لیب اٹینڈنٹ کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ اسی روز فرسٹ راؤنڈ کے میچز کھیلے جانے ہیں، جس سے انتظامی طریقہ کار اور مقابلوں کی شفافیت پر سنگین تحفظات پیدا ہوگئے ہیں۔ ڈراز کے عمل کو ٹیم انچارجز اور کوچز سے پوشیدہ رکھ کر من پسند ٹیموں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی، جو کھیلوں کے بنیادی اصولوں اور میرٹ کے منافی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments