گنے کے غیر قانونی کنڈوں کا جال بچھانے کی تیاریاں

گنے کے غیر قانونی کنڈوں کا جال بچھانے کی تیاریاں

گنے کے غیر قانونی کنڈوں کا جال بچھانے کی تیاریاں کسانوں کو لوٹنے اور قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا مبینہ منصوبہ

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) مجوزہ کرشنگ سیزن 2026-27 سے قبل غیر قانونی گنے کے کنڈوں کا جال بچھانے کی تیاریاں، مڈل مین کے ذریعے کسانوں کو لوٹنے اور قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا مبینہ منصوبہ، شوگر ملز انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کا کردار مشکوک ہو کرر ہ گیا ہے ۔کرشنگ سیزن 2026-27 کی آمد سے قبل ہی گنے کے کاشتکاروں کے استحصال کا سلسلہ شروع ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، مبینہ طور پر مڈل مین اور شوگر ملوں سے وابستہ عناصر نے کسانوں سے اونے پونے داموں گنا خریدنے کے لیے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کنڈے قائم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ قائم کیے جانے والے ان کنڈوں کے ذریعے نہ صرف گنے کی خریداری میں من مانے نرخ مقرر کیے جاتے ہیں بلکہ ناپ تول میں مبینہ کمی کرکے کاشتکاروں کو مالی نقصان بھی پہنچایا جاتا ہے ، بعض شوگر ملوں میں موجود انتظامی اہلکاروں کی نشاندہی پر ان کنڈوں کی منظوری کے لیے محکمہ لیبر کے ذریعے کارروائی کروائی جاتی ہے ، تاہم جب انہی کنڈوں پر خریدے گئے گنے کی ادائیگی یا وصولی کا معاملہ سامنے آتا ہے تو شوگر ملوں کی انتظامیہ انہیں تسلیم کرنے سے انکار کر دیتی ہے ، جس کا براہ راست نقصان گنے کے کاشتکاروں کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ 

اس مبینہ کاروباری طریقہ کار کا ایک اہم مقصد لائسنس فیس، مارکیٹ فیس اور روڈ اسیس سمیت دیگر سرکاری واجبات کی ادائیگی سے بچنا ہے ۔ ان کنڈوں پر خرید و فروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب نہ کیے جانے کے باعث گنے کی اصل مقدار، خریداری کے نرخ اور مالی لین دین کی تفصیلات بھی متعلقہ اداروں کی نظروں سے اوجھل رہتی ہیں۔جبکہ انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کنڈوں کی روک تھام کے لیے خفیہ اور اعلانیہ چیکنگ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور نشاندہی ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...