شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن،3ٹیمیں تشکیل
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ون ڈش اور مقررہ اوقات کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان، دولہا کے والدین اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کے لیے شہر کو تین حصوں میں تقسیم کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
حکومت کی جانب سے شادی ایکٹ پر عملدرآمد کی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دیے جانے اور بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ ریونیو اور پولیس پر مشتمل تین مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیکر انہیں مختلف علاقے الاٹ کر دئیے گئے ہیں۔تمام ہوٹل مالکان کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ گلی محلوں اور دیگر مقامات پر شادی کی تقریبات منعقد کرنیوالے افراد کو بھی ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments