انسدادِ سموگ مہم 442انسپکشنز ، 8بھٹے مسمار ، 28یونٹس سیل

انسدادِ سموگ مہم 442انسپکشنز ، 8بھٹے مسمار ، 28یونٹس سیل

انسدادِ سموگ مہم 442انسپکشنز ، 8بھٹے مسمار ، 28یونٹس سیل

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محکمہ تحفظِ ماحولیات سرگودھا نے ماہِ اکتوبر کے دوران انسدادِ سموگ مہم کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیرِ نگرانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظِ ماحولیات محمد رانا کی سربراہی میں ضلع بھر میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران محکمہ تحفظِ ماحولیات کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 442 انسپکشنز کیں، جن میں 299 بھٹہ خشت، 64 صنعتی یونٹس، 30 اسٹون کرشرز اور 65 سکشن ہڈز کی انسپکشن شامل ہے ۔ خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 8 بھٹہ خشت مسمار کیے گئے ، جبکہ 4 بھٹوں اور 24 اسٹون کرشرز سمیت مجموعی طور پر 28 یونٹس سیل کیے گئے ۔ 

علاوہ ازیں ذمہ داران کو مجموعی طور پر 27 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظِ ماحولیات محمد رانا نے کہا کہ سموگ کے تدارک اور صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے کے لیے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انسدادِ سموگ مہم میں محکمہ تحفظِ ماحولیات سے تعاون کریں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...