ملازمین کی اہلیت جانچنے کیلئے پول رپورٹ مرتب کرنے کا حکم

 ملازمین کی اہلیت جانچنے کیلئے پول رپورٹ مرتب کرنے کا حکم

ملازمین کی اہلیت جانچنے کیلئے پول رپورٹ مرتب کرنے کا حکمکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف فیصلے جلد کرنے کی ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں صوبائی محکموں کے افسران اور ملازمین کی اہلیت، دیانتداری، خوش اخلاقی اور سابقہ کارکردگی جانچنے کے لیے ‘‘پول رپورٹ’’ مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سرکاری عہدوں پر تعینات افسران اور اہلکاروں کی موزونیت کا جائزہ لینے کے ساتھ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سزا و جزا کے فیصلے بھی بلا تاخیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شوکاز نوٹسز اور محکمانہ انکوائریوں کو غیر ضروری طور پر طول دینے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ عوامی خدمت کے محکموں میں تعیناتی کے لیے سیاسی دباؤ سے بالاتر ہو کر میرٹ کو ترجیح دی جائے گی۔اس ضمن میں افسران و ملازمین کی سابقہ کارکردگی، چال چلن اور کردار کی تصدیق سے متعلق سرٹیفکیٹس کو بھی اہمیت دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا بنیادی مقصد سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانا، کرپشن کی روک تھام اور نچلی سطح پر شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...