9ارب 9کروڑ روپے کے 66سڑکوں کے منصوبوں پر کام جاری
9ارب 9کروڑ روپے کے 66سڑکوں کے منصوبوں پر کام جاری مزید 66 منصوبوں پر کام جاری ، 283.4 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی جائے گی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان نے بتایا کہ ضلع بھر میں 871 کلومیٹر طویل سڑکوں کے منصوبے مکمل کیے گئے ، جبکہ رواں مالی سال میں 9 ارب 9 کروڑ روپے کی لاگت سے مزید 66 منصوبوں پر کام جاری ہے ، 283.4 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔ان منصوبوں میں ‘‘سوھنے پنڈ سوہنیاں راہواں’’ اور روڈ ری ہیبلیٹیشن پروگرام فیز تھری بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی خصوصی توجہ سے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سڑکوں کا بہتر نیٹ ورک شہریوں کو محفوظ اور آسان سفری سہولیات فراہم کرنے ، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور علاقائی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments