بلدیاتی اداروں میں ٹیکس وصولیوں کی نگرانی کا فیصلہ
بلدیاتی اداروں میں ٹیکس وصولیوں کی نگرانی کا فیصلہمختلف ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، تمام ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کر دی گئیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے سرگودھا سمیت خوشاب، بھکر اور میانوالی کے بلدیاتی اداروں میں ٹیکس وصولیوں، اخراجات اور دیگر انتظامی امور پر چیک اینڈ بیلنس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں تمام ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پراپرٹی ٹرانسفر فیس، میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کے کرایوں، ٹھیکیداروں سے ریکوری اور نقشہ فیس کی مد میں ہونے والی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات فراہم کریں۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جو متعلقہ بلدیاتی اداروں کے اخراجات اور ٹیکس وصولیوں کا جائزہ لے کر ماہانہ رپورٹس مرتب کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments