سرگودھا کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت ،ناکہ بندیاں
سرگودھا کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت ،ناکہ بندیاںآنے جانے والے افراد کی تلاشی لینے کے ساتھ گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی جائیگی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ وارداتوں کی روک تھام کے لیے ضلع سرگودھا کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر رات کے اوقات میں چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خصوصی ناکہ بندیاں شام 5 بجے سے طلوع آفتاب تک کی جائیں گی، جہاں آنے جانے والے افراد کی تلاشی لینے کے ساتھ مشکوک اور لوڈ گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مقررہ مقامات پر بروقت پہنچیں۔پولیس ناکہ بندیوں کی نگرانی کے لیے سینئر پولیس افسران کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments