گرلز انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ،پانچ کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا

گرلز انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ،پانچ کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا

پہلی پوزیشن وومن سپئرئر کالج سرگود ھا نے ،دوسری ریڈر کالج نے حاصل کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام گرلز انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد گورنمنٹ وومن گریجویٹ کالج فاروق کالونی سرگودھا میں ہوا۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے فرائض گورنمنٹ وومن گریجویٹ کالج فاروق کالونی نے سرانجام دئیے ، جس میں پانچ سرکاری و نجی کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پہلی پوزیشن وومن سپئرئر کالج سرگود ھا نے حاصل کی جبکہ دوسری ریڈر کالج اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ وومن گریجویٹ کاکج فاروق کالونی نے حاصل کی۔ٹورنامنٹ کی مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فاروق کالونی میڈم منتہا جاوید تھیں، جن کا استقبال ڈائریکٹر اسپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا چوہدری محمد انیس صادق گجر اور محمد وقاص بٹ نے کیا۔مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس چوہدری محمد انیس صادق گجر نے کہا کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودہ عباس حیدر گوندل اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ عروج مبشر چیمہ کی سرپرستی میں تعلیمی بورڈ سرگودھا طلبہ و طالبات میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ۔ ایسے مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے ، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور کھیلوں کے مثبت رجحان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...