فوڈ سیفٹی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ،سلمیٰ بٹ

 فوڈ سیفٹی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ،سلمیٰ بٹ

ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی اور مؤثر قانون سازی پر بھی کام جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے فوڈ سیفٹی و کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں فوڈ سیفٹی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے ۔ عوام کو محفوظ، معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے جبکہ ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی اور مؤثر قانون سازی پر بھی کام جاری ہے ۔خوراک میں ملاوٹ انسانی صحت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے ، اس لیے اس حوالے سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں پاکستان کے پہلے سیف ڈیری ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ (Safe Dairy Education Institute) کے اعلان کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دودھ ہماری روزمرہ خوراک کا بنیادی حصہ ہے ، اس لیے اس کی پیداوار، پراسیسنگ، محفوظ ترسیل اور صارفین تک فراہمی کے ہر مرحلے پر معیار اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔ دودھ کی پاسچرائزیشن اور جدید سائنسی طریقوں کو فروغ دے کر ہی عوام کو محفوظ دودھ فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت مند نشوونما کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک اور محفوظ دودھ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...