جوانوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ،ختم النبیین

 جوانوں کی قربانیاں پوری قوم  کے لیے باعثِ فخر ،ختم النبیین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ختم النبیین ہارٹ سینٹر کے جنرل سیکرٹری مدبر احمد خان نے پاک فوج کے بہادر افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ آپریشنز کے دوران وطن عزیز کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

 پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملک کی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے میدانِ عمل میں موجود ہیں۔ ان شہداء نے اپنے لہو سے وطن کی حفاظت کی تاریخ رقم کی ہے ، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...