بوائز اور گرلز سکولوں کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ انتظامیہ کیلئے چیلنج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اندرون شہربلاک نمبر2میں بوائز اور گرلز سکولوں کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گیا۔
صوبائی محتسب کے احکامات پر عارضی کاروائی کر کے حکام کو مطمئن کر دیا گیا سکولوں کے اردگرد کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی بلکہ سڑک پر سیاسی آشیر باد کے تحت قبضہ قائم ہیں اس پر تجاوزات نے آمدورفت میں طلباء و طالبات اور سکول اساتذہ کو مزید پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے ،یہی نہیں چھٹی کے وقت اوباشوں کی طرف سے طالبات پر فقرے کسنے کے بڑھتے ہوئے واقعات باعث تشویش بن چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments