امریکا:اسکارف پہننے والی مسلم خاتون کے حق میں فیصلہ

امریکا:اسکارف پہننے والی مسلم خاتون کے حق میں فیصلہ

امریکی عدالت نے اسکارف پہننے کی وجہ سے ملازمت نہ دینے پر مسلمان خاتون کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ۔

واشنگٹن(این این آئی) امریکی عدالت نے اسکارف پہننے کی وجہ سے ملازمت نہ دینے پر مسلمان خاتون کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوکلوہاما کی رہائشی سمنتھا ایلاوف نے 2008 میں مقامی فیشن ڈیزائنر کمپنی ایبرکرومبے اینڈ فِچ میں ملازمت کیلئے انٹرویو دیا تھا تاہم کمپنی نے سمنتھا کو اس کے اسکارف پہننے کی وجہ سے ملازمت دینے سے انکار کردیا تھا۔ سمنتھا نے ہار نہ مانی اور وہ یہ معاملہ عدالت میں لے کر آئی۔ 8سالہ عدالتی جنگ کے بعد 9ججوں پر مشتمل عدالتی جیوری نے اپنے فیصلے میں کمپنی کو شہری قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سمانتھا کے حق میں فیصلہ دیدیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں