بیت المقدس کی آزادی مسلم امہ کے تعاون کے بغیر ناممکن،حزب اﷲ

بیت المقدس کی آزادی مسلم امہ کے تعاون کے بغیر ناممکن،حزب اﷲ

امریکہ ، اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کرنے سے مسئلہ فلسطین جلد حل ہوگا،حسن حب اللہ یوم القدس کی بنیاد رکھ کر امام خمینی نے پوری دنیا کو فلسطین کے ساتھ جوڑ دیا

بیروت(آئی این پی)حزب اﷲ لبنان کی سیاسی کونسل کے رکن حسن حب اﷲ نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی امت مسلمہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔امت مسلمہ امریکہ و اسرائیل کے ساتھ سفارتی ، اقتصادی اور سیاسی تعلقات ختم کردے تو مسئلہ فلسطین بہت جلد حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر پوری دنیا فلسطینی عوام کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔یوم القدس منانے کی بنیاد رکھ کر امام خمینی نے پوری دنیا کو فلسطین کے ساتھ جوڑ دیا ہے ۔ امام خمینی کی انقلابِِ اسلامی کی کامیابی سے پہلے بھی فلسطین پر گہری توجہ تھی اور اسی وجہ سے فلسطین کی حمایت اور امداد میں ایران کا اہم کردار نظر آتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں