یمن میں ملٹری پریڈ پر راکٹ حملہ,9 افراد ہلاک

یمن میں ملٹری پریڈ پر راکٹ حملہ,9 افراد ہلاک

دھماکا حوثیوں کے میزائل سے ہوا ،حوثی باغیوں کے 3ارکان گرفتار،سکیورٹی بیلٹ فورسزکی 5ہلاکتوں کی تصدیق

صنعا (دنیا مانیٹرنگ ،اے ایف پی )یمن کے جنوبی شہر ال دہلیہ میں ملٹری پریڈ میں دھماکے سے 9افراد ہلاک،درجنوں زخمی ہو گئے ۔دھماکا حوثیوں کے میزائل سے ہوا ۔جائے دھماکا سے حوثی باغیوں کے 3ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔مقامی سکیورٹی بیلٹ فورسز نے اس حملے میں 5افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق سکیورٹی بیلٹ فورسز جنوبی یمن علیحدگی پسندں کے محاذ کا حصہ ہیں اور حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں انہیں متحدہ عرب امارات کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا پریڈ کے دوران مہمانوں کے سٹیج کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں کئی ہلاکتیں ہوئیں ۔واضح رہے سعودی اتحاد نے حوثی باغیوں کیلئے یمن میں اسلحہ درآمدات کرنے پر سخت پابندیاں لگا رکھی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں