ایران:پٹرول مہنگا ہونے پر مظاہرے ،20افرادگرفتار

ایران:پٹرول مہنگا ہونے پر مظاہرے ،20افرادگرفتار

صوبہ قم سے شاہ کے 14حامی گرفتار، اصفہان ،لورستان سے 6گرفتاریاں

تہران(ایجنسیاں)ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک 20مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ۔ایران کے صوبہ قم کے پولیس ڈائریکٹر عبدالرضا آغا خانی نے کہا کہ ایرانی انتظامیہ کا تختہ الٹنے کے لئے جلوس، بغاوت ، ، ہڑتال اور سول نافرمانی کی اپیل کے الزام میں شاہ کے 14حامیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔خبروں کے مطابق ان گرفتاریوں کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ اصفہان کی تحصیل نجف آباد سے 3 اور صوبہ لورستان کی تحصیل اذان سے بھی 3 افراد کو پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جاری احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے حراست میں لے لیا ہے ۔واضح رہے کہ ایران میں \"شاہ کے حامی\" کے نام سے پہچانے جانے والے گروپ کے ارکان ، بیرون ملک انتظامیہ مخالف کاروائیوں میں مصروف سابق شاہِ ایران محمود رضا پہلوی کے بیٹے ، رضا پہلوی کی حمایت کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں