سنجے دت کی چھ ریاستو ں کو انسداد منشیات مہم چلانے کی پیشکش

 سنجے دت کی چھ ریاستو ں کو انسداد منشیات مہم چلانے کی پیشکش

بالی ووڈ اداکار سنجے دت اب نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لئے عملی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

اتراکھنڈ(این این آئی)اس مقصد کے لئے سنجے دت نے بھارت کی 6 شمالی ریاستوں کی جانب سے شروع کی جانیوالی انسداد منشیات مہم چلانے کی پیشکش کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر اکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ روات کا کہنا ہے کہ نامور اداکار نے مہم کے لئے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کی۔ان کا کہنا تھاسنجے دت شوٹنگ میں مصروف تھے جب میرا ان سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔ان کے مطابق سنجے دت کا کہنا تھا انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں منشیات کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب وہ اس مہم کا حصہ بن کر اس کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں