سارا افتخار مس انگلینڈ مقابلے کی پہلی باحجاب امیدوار بن گئیں

 سارا افتخار مس انگلینڈ مقابلے کی پہلی باحجاب امیدوار بن گئیں

20 سالہ سارا مس ہودرز فیلڈ کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں، الیشا انگلینڈ کا تاج لے اڑی

لاہور( اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک)قانون کی طالبہ سارا افتخار مس انگلینڈ کے مقابلے میں حصہ لینے والی 50 امیدواروں میں شامل ہوکر پہلی مسلم امیدوار بن گئی ہیں ۔ مس انگلینڈ کی 20 سالہ مسلم امیدوار پہلے ہی مس ہودرزفیلڈ کا ٹائٹل جیت چکی ہیں اور مس انگلینڈ میں شمالی انگلش مارکیٹ ٹاؤن کی نمائندگی کررہی ہیں۔ سارا افتخار بنیادی طور پر میک اپ آرٹسٹ ہیں اور سوشل میڈیا پر پاکستان کے روایتی لباس میں اپنی تصاویر جاری کرتی رہتی ہیں جبکہ انہوں نے 16 سال کی عمر میں کاروبار شروع کیا تھا۔واضح رہے کہ مقابلہ الیشا نامی لڑکی نے جیت لیا لیکن کئی ماہرین سارا افتخار کو بھی بہترین امیدوار قرار دے رہے تھے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سارا افتخار نے کہا کہ ’میں حجاب پہننے والی شاید پہلی خاتون ہوں تاہم میں عام لڑکی ہوں اور مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ہم سب کو برابر موقع ملا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں