اداکارہ عائشہ خان نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کرلیا

 اداکارہ عائشہ خان نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کرلیا

اداکارہ عائشہ خان نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کرلیا۔بتایاگیاہے کہ انہوں نے شادی کے بعد پہلی بار اپنا فوٹو شوٹ کرایا

لاہور (کلچرل رپورٹر) جس کی چند تصاویر منظرعام پرآئی ہیں۔یاد رہے کہ عائشہ خان نے رواں سال اپریل میں شادی کے بعد شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اب گھریلو زندگی ہی گزاریں گی لیکن اب ان کا شوٹ منظرعام پرآنے کے بعد ان افواہوں کو تقویت مل رہی ہے کہ وہ شوبز میں واپس آرہی ہیں۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ عائشہ خان بعض ذاتی وجوہات کی بناپر شوبز میں واپسی کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کریں گی لیکن وہ خاموشی سے کام کرتی رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں