روحی بانو کا جسد خاکی پاکستان لانے کیلئے 2سے 4ماہ کا وقت درکار

روحی بانو کا جسد خاکی پاکستان لانے  کیلئے 2سے 4ماہ کا وقت درکار

اداکارہ روحی بانو کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کیلئے مزید دو سے چارماہ لگ سکتے ہیں ۔

لاہور (کلچرل رپوررٹر) روحی بانوکی بہن روبینہ نے بتایا کہ انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے نے 2 سے 4 ماہ کا وقت مانگ لیا ہے ۔ترک حکام کی طرف سے اجازت ملتے ہی انکا جسد خاکی پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔انکاکہنا تھا کہ وہ روحی بانو کی میت کی پاکستان منتقلی تک ترکی میں قیام کریں گی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے تمام اخراجات حکومت پاکستان اٹھائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں