پاکستانی فلموں کی عالمی معیار پر تشہیر انڈسٹری کیلئے خوش آئند قرار

 پاکستانی فلموں کی عالمی معیار پر تشہیر انڈسٹری کیلئے خوش آئند قرار

فلم ’’لال کبوتر ‘‘میں سٹریٹ کرائم جیسے ایشوز نظر آئیں گے :اداکارہ و ماڈل منشاپاشا

کراچی (سٹاف رپورٹر) اداکارہ و ماڈل منشا پاشا نے کہا ہے کہ ملکی فلموں کی تشہیری مہم کو بین الاقوامی معیار کی طرز پر جاری رکھنا فلم انڈسٹری کے مستقبل و استحکام کیلئے خوش آئند امر ہے ۔ گزشتہ روز فلم لال کبوتر کی تشہیری مہم کی ایک تقریب میں روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم چلے تھے ساتھ ساتھ کے بعد وقفہ اچھی کہانی اور کردار کے انتظار میں آیا ہے ،نئی فلم میں لوگوں کو کراچی کے مسائل و سٹریٹ کرائم جیسے ایشوز نظر آئیں گے ۔ تقریب میں فلم لال کبوتر کا ٹریلر بھی دکھایا گیا جو 22مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں