پینی لوپ اداکاراؤں کی بیماریاں منفی طور پر متعارف کرانے کیخلاف

 پینی لوپ اداکاراؤں کی بیماریاں منفی طور پر متعارف کرانے کیخلاف

ہالی ووڈ اداکارہ پینی لوپ کروز کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے خلاف ہیں کہ اداکاراؤں سے متعلقہ بیماریوں کو منفی طور پر معاشرے میں متعارف کر ایا جائے,

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی ووڈ اداکارہ پینی لوپ کروز کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے خلاف ہیں کہ اداکاراؤں سے متعلقہ بیماریوں کو منفی طور پر معاشرے میں متعارف کر ایا جائے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پینی لوپ کروز کا اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہناتھا کہ ان کو معاشرے کے اس رویے پر افسوس ہوتا ہے جب وہ اداکاراؤں کی بیماریوں کا مزاح بناتے ہیں۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ خواتین اداکارائیں بھی انسان ہیں اگر ان میں سے کسی کو ہارمون ایبنارملٹی یا ڈپریشن جیسی بیماری ہو جاتی ہے تو انڈسٹری سے لے کر سوشل میڈیا تک اس کا مزاح بنایا جاتا ہے جو یہ تاثر دیتا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو عزت دینے والوں کی کمی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں