غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 16 ہزار ڈالر برآمد

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث  ملزم گرفتار، 16 ہزار ڈالر برآمد

کراچی (این این آئی)ایف آئی اے کراچی زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

ایف آئی اے  کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم محمد کونین کو پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے ۔ملزم کے قبضے سے 16 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں، جبکہ ملزم سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکس سے متعلق شواہد بھی ملے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جلد انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں