2026 کی پہلی وائرل میم ’’365 بٹنز‘‘کیا ہے ؟
لاہور(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر 2026 کی پہلی بڑی وائرل ٹرینڈ کے طور پر سامنے آنے والی ‘365 بٹن’ میم لوگوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ۔
یہ ٹرینڈ دیکھنے میں تو معمولی سا لگتا ہے ، لیکن درحقیقت یہ لوگوں کو اپنی زندگی میں حدیں مقرر کرنے اور ہر بات کی وضاحت دینے سے انکار کرنا سکھا رہا ہے ۔ پیپل ڈاٹ کام کے مطابق یہ دلچسپ خیال دسمبر 2025 کے آخر میں ٹک ٹاک سے ابھرا، جب ایک صارف تمارا نے ایک ویڈیو پر تبصرہ کیا۔ویڈیو میں ٹک ٹاکر ایبی کیلر بستر پر لیٹی نظر آ رہی تھیں اور سکرین پر یہ پیغام تھا کہ وہ نئے سال کے منصوبوں کو کس قدر سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔تمارا نے تبصرے میں لکھا کہ وہ سال کے ہر دن کیلئے ایک بٹن خریدنا چاہتی ہیں، یعنی کل 365 بٹن۔ مقصد یہ نہیں تھا کہ ان بٹنوں سے کوئی خاص کام لیا جائے ، بلکہ صرف یہ یاد رکھنا تھا کہ ہر دن قیمتی ہے اور ہر فیصلے پر صفائی دینا ضروری نہیں۔