پاک نیوی کے بحری بیڑے کا مسقط کا دورہ، مشترکہ مشق میں حصہ لیا

عمان: (دنیا نیوز) پاک نیوی کے بحری بیڑے نے مسقط میں سلطان قابوس بندرگاہ کا دورہ کیا۔

بحری بیڑے میں پی این ایس راہ نورد، پی این ایس مددگار اور پی ایم ایس ایس کشمیر شامل ہیں، بندرگاہ پر عمانی حکام نے بحری بیڑے کو خوش آمدید کہا، مشن کمانڈر اور کمانڈنگ افسران نے عمان کی نیول قیادت سے بھی ملاقات کی۔

مشن کمانڈر نے عمان کی رائل بحریہ کے حکام سے ملاقاتیں کیں، اس کے علاوہ مشن کمانڈر نے ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز سے بھی ملاقات کی۔

مشن کمانڈر نے میری ٹائم سکیورٹی سنٹر کمانڈر، نیول بیس کے کمانڈر سید بن سلطان اور سلطان قابوس نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ سے بھی ملاقات کی، بحری جہازوں نے عمان کی رائل بحریہ کے جہاز’ خسب‘ کے ساتھ مشق میں حصہ لیا

مشق دونوں بحری افواج میں تعاون اور تجربے کے تبادلے کا حصہ تھی اور بحری جہازوں کے بندرگاہی دورے ، مشترکہ بحری مشقیں معمول کا حصہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں