ریسٹورنٹ ملازم کو روٹی پر تھوکنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

ریسٹورنٹ ملازم کو روٹی پر تھوکنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں ایک ریسٹورنٹ ملازم کی جانب سے روٹی پر تھوکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 واقعہ غازی آباد میں واقع چکن پوائنٹ نامی ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں ملازم کو روٹی تندور پر لگانے سے قبل اس پر تھوکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ واقعے کی ویڈیو کسی صارف نے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد عوامی غم و غصے میں اضافہ ہوا جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ریسٹورنٹ ملازم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں