نیافوٹوشوٹ ،سوشل میڈیا پرآمنہ الیاس کیخلاف ’’فتوے ‘‘جاری

نیافوٹوشوٹ ،سوشل میڈیا پرآمنہ الیاس کیخلاف ’’فتوے ‘‘جاری

کچھ صارفین نے اداکارہ کو گناہ کی مرتکب قراردیا تو کئی نے ان کیلئے جہنم کا ٹکٹ کٹوایا

کراچی (سٹاف رپورٹر) ٹاپ ماڈل اور مقبول اداکارہ آمنہ الیاس کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی طرح کے ’’فتوے ‘‘جاری کئے ہیں جبکہ کئی لوگوں نے تو ان کیلئے جہنم کا ٹکٹ بھی کٹوا دیا ۔آمنہ الیاس نے نئے فوٹوشوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، بہت سے لوگوں نے تعریف کی تو وہیں بے شمار لوگ ان پر تنقید کے نشتر بھی برسا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ اس طرح کی تصاویر پوسٹ کرنے پر وہ گناہ کی مرتکب ہورہی ہیں جبکہ ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ وہ سیدھی جہنم میں جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں