مہوش ’’وزیراعظم‘‘بن گئیں ،بینظیر بھٹو کے کردارمیں کاسٹ

مہوش ’’وزیراعظم‘‘بن گئیں ،بینظیر بھٹو کے کردارمیں کاسٹ

بینظیر سے محبت ہے ،ان کا کردار اداکرنا مشکل کام ،فلم انتہائی متاثرکن ہے :اداکارہ

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ مہوش حیات سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔اداکارہ کاکہنا تھاکہ مجھے بے نظیر بھٹو سے محبت ہے تاہم فلم میں ان کا کردار اداکرنا ایک مشکل کام ہے ۔ اس فلم کی کہانی انتہائی متاثر کن ہے ،بے نظیر بھٹو کی محنت ، جدوجہد اورزندگی کے کٹھن مراحل دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ کتابوں میں تو بہت کچھ لکھ دیا جاتا ہے لیکن فلم ایسی شخصیات کو جاننے کا آسان ذریعہ ہوتا ہے ۔بے نظیر بھٹو کے کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کیلئے چند کتابوں کا مطالعہ کر رہی ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں