بھارتی انتہاپسندوں نے ارمیلا کوکشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر غدار قراردیدیا
بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈ کر کو کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر انتہاپسند بھارتیوں نے غدار قرار دیدیا۔
نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈ کر کو کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر انتہاپسند بھارتیوں نے غدار قرار دیدیا۔انہوں نے دوروز قبل مقبوضہ کشمیر میں ہفتوں سے جاری کرفیو اورلاک ڈاؤن کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا اورآرٹیکل 370 کی منسوخی کی مخالفت کرتے ہوئے سوال کیاتھاکہ کشمیریوں پر ظلم کب ختم ہوگا۔