تقریب پر ایک کروڑ خرچ احسن اقبال ہیلی کاپٹر پر آئے
بیوروکریسی نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ فور کے ایٹمی ری ایکٹر کے بالائی گنبد رکھے جانے کی تقریب پر ایک کروڑ روپے سے زائد بے دردی سے . . .
چشمہ(آئی این پی)بیوروکریسی نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ فور کے ایٹمی ری ایکٹر کے بالائی گنبد رکھے جانے کی تقریب پر ایک کروڑ روپے سے زائد بے دردی سے اڑادئیے ۔ تفصیلات کے مطابق تقریب کیلئے وفاقی وزیر احسن اقبال کو لانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر 15 لاکھ روپے ، اسلام آباد سے 31 صحافیوں اور اس سے بھی زیادہ تعداد میں بیوروکریٹس کو لانے لے جانے اور پرتعیش کھانوں پر لاکھوں روپے کا خرچہ کیا گیا۔بیوروکریسی نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ فور کے ایٹمی ری ایکٹر کا بالائی گنبد رکھے جانے کی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے روپیہ پانی کی طرح بہادیا۔تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے چینی وفد کے ارکان دیکھ کر معنی خیز انداز میں مسکراتے رہے ۔