منی لانڈرنگ کیس ایم کیو ایم نے جواب جمع کرا دیا متحدہ کا آخری بینک اکاؤنٹ بھی بند
ایم کیو ایم کے خلاف تحقیقات میں جمائمہ کے بھائی زک گولڈ سمتھ نے بھی اہم کردار ادا کیا ، وزیر اعظم کو معلومات فراہم کیں
لندن (اظہر جاوید ) ایم کیو ایم کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس میں تمام الزامات کا جواب برطانوی تفتیشی اداروں کو جمع کروادیا گیا ہے جبکہ منی لانڈٖرنگ کیس میں ایم کیو ایم کا آخری بینک اکاؤنٹ بھی برطانوی تفتیشی اداروں نے بند کردیا ہے ۔ ایم کیو ایم کے خلاف تحقیقات میں جمائمہ کے بھائی زک گولڈ سمتھ ، ممبر برطانوی پارلیمنٹ نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے تمام الزامات کے جواب میں تفصیلی موقف ان کے وکلا ء نے تحقیقاتی اداروں کو جمع کرایا جبکہ تفتیشی اداروں نے ایم کیو ایم کے رہنما اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ طارق میر کو مارچ میں دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق میر کے حوالے سے تحقیقات میں اہم شواہد ملے ہیں ، تحقیقاتی اداروں نے ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں کاآخری بینک اکاؤنٹ بھی بند کردیا ہے ، کچھ بینک اکاؤنٹ پہلے ہی بند کر دیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور اس کی قیادت کے خلاف برطانوی حکومت کے پالیسی مین زک گولڈ سمتھ نے وزیر اعظم کو اہم معلومات فراہم کی ہیں ۔ زک گولڈ سمتھ عمران خان کے بھی قریبی دوست ہیں ۔عمران خان نے گزشتہ الیکشن میں زک کی انتخابی مہم بھی چلائی تھی ۔ برطانوی حکومت کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے گزشتہ دنوں برطانوی حکومت کو ان کی جان کو خطرے کے حوالے سے برطانوی حکومت پر لگائے گئے الزامات کے بعد ان کے تعلقات خراب ہو گئے تھے ۔ الزامات جمع