سندھ طاس معاہدہ: بھارت نے اپنے اقدامات پر خاموشی اختیار کر لی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سندھ طاس معاہدے پر بھارت نے اپنے اقدامات کا جواب دینے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی۔
سندھ طاس معاہدے پر اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہوئے 34 دن مکمل ہو گئے۔
بھارت سے سندھ طاس معاہدے سے متعلق اقدامات پر 16 دسمبر 2026 تک جواب طلب کیا گیا تھا، ڈیڈ لائن گزرنے کے 34 دن بعد بھی نئی دہلی کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔
بھارت تاحال اپنے اقدامات کی وضاحت پیش کرنے میں ناکام ہے، اقوامِ متحدہ اب بھی سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے جواب کی منتظر ہے۔
سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سوالات برقرار ہیں مگر نئی دہلی خاموش ہے، بھارت کی مسلسل خاموشی بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بننے لگی۔