خطے میں کشیدگی کے باعث فلائٹ آپریشن بدستور معطل، مزید 162 پروازیں منسوخ
لاہور: (دنیا نیوز) خطے میں کشیدگی کے باعث فلائٹ آپریشن بدستور معطل رہا۔
لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر ایئرپورٹس پر 162 پروازیں منسوخ ہوگئیں، کراچی ایئرپورٹ پر 40، اسلام آباد 38، لاہور 28 اور پشاور ایئرپورٹ پر 24 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
پانچ روز میں پاکستان میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 578 ہوگئی۔