گجرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ، بیٹا قتل
گجرات:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع گجرات میں فائرنگ سے دو افراد قتل ہو گئے۔
واقعہ نواحی علاقہ منگووال میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور گولیاں لگنے سے باپ ، بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت محمود اور ذیشان کے ناموں سے ہوئی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، جلد ملزموں کو گرفتار کر لیں گے۔