بھارت سے آنیوالے ایرانی بحری جہاز پر حملے کے بعد نریندر مودی پر شدید تنقید

نیودہلی: (دنیا نیوز) بھارت سے آنیوالے ایرانی بحری جہاز پر حملے کے بعد نریندر مودی پر شدید تنقید کی گئی۔

کانگریس رہنما پون کھیڑا کا کہنا ہے ایرانی بحری جہاز کو بھارت نے مدعو کیا تھا، بھارت کا اپنے خطے میں اب کوئی اثرورسوخ باقی نہیں رہا، کیا یہ جگہ بھی خاموشی سے واشنگٹن اور تل ابیب کے حوالے کردی گئی ہے؟

بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق واقعہ کے بعد نئی دہلی میں حکومت کی خارجہ پالیسی اور اثر و رسوخ پر سوالات اٹھ گئے، انہوں نے حکومت سے پوچھا ہے بھارت کا اس تنازع میں کیا کردار ہے؟

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرزمین یا وسائل کا استعمال امریکی کارروائیوں میں ہو تو بھارت بھی جنگ میں شریک نظر آ سکتا ہے، جس کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں